قندھار

قندھار شہر کے 13ویں ضلع میں 7 گلیوں کی تعمیر کا کام شروع

قندھار شہر کے 13ویں ضلع میں 7 گلیوں کی تعمیر کا کام شروع

کابل(الامارہ)
قندھار شہر کے 13 ویں ضلع میں 7 گلیوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
قندھار میونسپلٹی نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بار انہوں نے اپنے ترقیاتی کاموں کے تناظر میں یو این ای پی ایس کے تکنیکی اور عالمی بینک کے مالی تعاون سے اس شہر کے 13 ویں ضلع میں 7 گلیوں کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے۔
ان کے مطابق 864 میٹر لمبائی پر مشتمل ،ان گلیوں کی تعمیراتی کام 110کارکنوں کے ذریعے ڈھائی ماہ کے دوران مکمل کردیا جائے گا۔