قندھار

قندھار میں فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل یاران ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

قندھار میں فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل یاران ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

 

کابل( بی این اے ) قندھار یوتھ افیئرز ڈائریکٹوریٹ کی کوششوں سے شروع ہونے والا فٹسال ٹورنامنٹ یاران ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
فائنل میچ میں قندھار کے فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس ڈائریکٹر حافظ محمود آغا بشر، ہیڈ آف اکانومی ملا عبدالسلام سرکار اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔
اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے قندھار کے یوتھ افیئرز کے ڈائریکٹر حافظ حمد اللہ سعید نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ دو ماہ قبل وطن سٹیڈیم میں فٹسال کی 32 ٹیموں کے درمیان شروع ہوئے تھے اور فائنل میچ شاہین اور یاران ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں یاران کلب نے شاہین کلب کو 4 کے مقابلے 7 گول سے شکست دے دی۔