قندہار،رابط اہلکاروں اور مجاہدین کے حملے، کمانڈر سمیت 16 قتل، کافی غنائم

صوبہ قندہار کے خاکریز اور شاہ ولیکوٹ اضلاع میں رابط اہلکاروں اور مجاہدین نے دشمن پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز صبح کے وقت ضلع خاکریز کے کیدو کے علاقے میں تین رابط مجاہدین نے چوکی میں تعینات جنگجوؤں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چوکی کماندر عبدالحکیم، ان کا نائب […]

صوبہ قندہار کے خاکریز اور شاہ ولیکوٹ اضلاع میں رابط اہلکاروں اور مجاہدین نے دشمن پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز صبح کے وقت ضلع خاکریز کے کیدو کے علاقے میں تین رابط مجاہدین نے چوکی میں تعینات جنگجوؤں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چوکی کماندر عبدالحکیم، ان کا نائب حاجی لالا اور دو جنگجو ہلاک ہوئے اور تینوں رابط اہلکار ایک ہیوی مشین گن، ایک مارٹرتوپ،  چار کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان سمیت مجاہدین تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز مغرب کے وقت ضلع شاہ ولیکوٹ کے کٹہ سنگ کے علاقے میں واقع فوجی چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ  کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے دو چوکیاں فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 12 ہلاک جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین نے دو راکٹ لانچر، ایک امریکن ہیوی مشین گن ، ایک سنائیپرگن کافی مقدار میں مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرکے بحفاظت اپنے مراکز کولو ٹ گئے۔