قندہار، بدخشان اور دوسرے صوبوں میں دشمن کی تازہ شروع کردہ کاروائیوں کے بابت امارت اسلامیہ کا اعلامیہ !

حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف صوبوں میں کابل انتظامیہ کی فوجوں نے غاصبوں کے براہ راست فضائی اور اینٹلی جنس حمایت سے امارت اسلامیہ کے مجاہدین اور عوام کے خلاف بڑی بڑی کاروائیاں شروع کی ہیں اور اب تک جاری ہیں، جس میں عوام کے متعدد مکانات اور گاؤں تباہ ہوئے ہیں۔ دشمن کی […]

حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف صوبوں میں کابل انتظامیہ کی فوجوں نے غاصبوں کے براہ راست فضائی اور اینٹلی جنس حمایت سے امارت اسلامیہ کے مجاہدین اور عوام کے خلاف بڑی بڑی کاروائیاں شروع کی ہیں اور اب تک جاری ہیں، جس میں عوام کے متعدد مکانات اور گاؤں تباہ ہوئے ہیں۔
دشمن کی فضائیہ صوبہ قندہار کے ارغنداب اور صوبہ بدخشان کے نسی اور دروازہ اضلاع میں مجاہدین اور عام شہریوں پر بمباریاں کررہی ہیں، اسی طرح چند روز پہلے صوبہ خوست ضلع صبری، ہلمند اور ننگرہار صوبوں میں بھی متعدد بمباریاں اور حملے کیے گئے ، جو امارت اسلامیہ کیساتھ طے پانے والے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
کمیشن برائے فوجی امور امارت اسلامیہ افغانستان ہدایت کرتی ہے کہ اگر مذکورہ تمام کاروائیاں معطل نہ کی گئیں،جس طریقے سے مناسب سمجھے اپنی ملت اور خود سے دفاع کی اقدامات اٹھائے گی۔ واضح رہے کہ اس صورت میں ہر قسم واقعات کی ذمہ داری مخالف فریق پر عائد ہوگی۔
امارت اسلامیہ افغانستان
22 شعبان المعظم 1442 ھ ق
15 حمل 1400 ھ ش
04 اپریل 2021 ء