قندہار، فوجیوں پر حملہ ودھماکہ، گاڑی تباہ، دو اہلکار قتل

کٹھ پتلی فوجوں پر صوبہ قندہار کے صدر مقام قندہار شہر اور ضلع شاولیکوٹ میں حملہ اور دھماکہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ صوبائی دار الحکومت قندہار شہر کے حلقہ نمبر 4 کے مربوطہ اتفاق  مارکیٹ کے مقام پر رینجر […]

کٹھ پتلی فوجوں پر صوبہ قندہار کے صدر مقام قندہار شہر اور ضلع شاولیکوٹ میں حملہ اور دھماکہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ صوبائی دار الحکومت قندہار شہر کے حلقہ نمبر 4 کے مربوطہ اتفاق  مارکیٹ کے مقام پر رینجر گاڑی مجاہدین کی نصب شدہ بم سے ٹکراکر تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

دوسری جانب ضلع شاولیکوٹ سے اطلاع ملی ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب عشاء کے وقت البک کے علاقے میں مجاہدین نے 2 فوجیوں کو سنائیپر گن کا نشانہ بنا کر مار ڈالے۔