لوگراور کنڑسیکورٹی فورسز پر حملے و دھماکے،ٹینک تباہ،4 ہلاک

سیکورٹی فورسز پر لوگر اور کنڑ صوبوں میں حملے اور دھماکے ہوئے۔ تفصیل کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کے لگ بھگ  صوبہ لوگر ضلع خروار کے المتور کے علاقے میں بم دھماکہ سے دو کٹھ پتلی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات […]

سیکورٹی فورسز پر لوگر اور کنڑ صوبوں میں حملے اور دھماکے ہوئے۔

تفصیل کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کے لگ بھگ  صوبہ لوگر ضلع خروار کے المتور کے علاقے میں بم دھماکہ سے دو کٹھ پتلی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے ضلع محمدآغہ کے سفید سنگ کے علاقے میں بم دھماکہ سے دو فوجی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بدھ کےروز دوپہر کے وقت بینی کے علاقے میں فوجی ٹینک کو مجاہدین نے راکٹ لانچر کا نشانہ بناکر تباہ کردیا اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

دریں اثناء بدھ کےروز دوپہر کے وقت مجاہدین نے سرخاب کے علاقے میں سپلائی کانوائے پر حملہ کیا، جو دو گھنٹے تک جاری رہا،جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

صوبہ کنڑ سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ کےروز مغرب کے وقت مجاہدین نےضلع دانگام کے غونڈی نامی فوجی مرکز پر حملہ کیا،جس سے مرکز کو نقصان پہنچنے کے علاوہ دو سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔