کابل

لوگر میں متعدد سکولوں کے لیے 15 ملین افغانی کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

لوگر میں متعدد سکولوں کے لیے 15 ملین افغانی کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

 

کابل( بی این اے ) لوگر کے محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے ضلع محمد آغا کے سکولوں کے لیے تقریباً 15 ملین افغانی کی لاگت سے متعدد منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

صوبے کے محکمہ تعلیم کے ترجمان شاہ پور عرب نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ ان منصوبوں کا کام محکمہ تعلیم اور یونیسیف کے مالی تعاون سے شروع کیے جارہے ہیں جس پر تقریباً 15 ملین افغانی کی لاگت آئے گی اور اس کے مکمل ہونے پر 2 ہزار طلباء کو باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کی سہولت میسر آئے گی۔

ان منصوبوں میں دیواروں کی تعمیر، کنوؤں کی کھدائی، شمسی توانائی سے لیس پینے کے پانی کا نظام، جدید اور سادہ واش رومز، کنکریٹ کے بلاکس اور دیگر ضروری لوازمات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مستقبل قریب میں 12 سکولوں کے لیے عمارتوں اور 7 سکولوں کے لیے اسی طرح کے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔