مرحوم امیرالمؤمنین کی جہادی تاریخ لکھنے کے حوالے ان کے خاندان کا اعلامیہ

تاریخ معاشرے اور اس کے اشخاص کے کارناموں اور خدمات کے تحفظ کا واحد وسیلہ ہے اور تاریخ ہر معاشرے کے بااثرشخصیات کے کارناموں اور سماجی خدمات  کی یادگار کا بنیادی ذریعہ ہے۔ یہی تاریخ ہے ، جو ہمارے ماضی کے حالات کو خاموش زبان سے بیان کرتی ہے  اور اس کی مطالبہ ہے کہ […]

تاریخ معاشرے اور اس کے اشخاص کے کارناموں اور خدمات کے تحفظ کا واحد وسیلہ ہے اور تاریخ ہر معاشرے کے بااثرشخصیات کے کارناموں اور سماجی خدمات  کی یادگار کا بنیادی ذریعہ ہے۔

یہی تاریخ ہے ، جو ہمارے ماضی کے حالات کو خاموش زبان سے بیان کرتی ہے  اور اس کی مطالبہ ہے کہ آئندہ نسلوں  کی آگاہی  اور سمجھ کے لیے  دورحاضر کے حالات کو ان کے حافظے تک پہنچائیں۔

زندہ قومیں اپنی تاریخ  کے مثبت اعمال کو سرانجام دینے کی وجہ سے زندہ رہتی ہیں اور محکوم اقوام کی تاریخ بھی مستعمرین کی جانب سے محکومیت کی صورت میں لکھی جاتی ہے۔

اسی تاریخ کی ضرورت اور   اہمیت کی رو سے امارت اسلامیہ کے مؤسس عالی قدر امیرالمؤمنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ کے خاندان اور ان کے قریبی دوستوں نے عزم کیا ہے کہ موصوف کی جہادی زندگی کی تاریخ اور امارت اسلامیہ افغانستان کے اہم واقعات کے متعلق ان کے مؤقف اور بیرونی قبضے کے متعلق جہادی جدوجہد، رہبری شوری کی حالات کو مکمل امانتدار ی اور ذمہ داری سے مفصل تحریر کریں۔

لہذا  جو مصنفین اور صحافی حضرات امیرالمؤمنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ کیساتھ خلوص نیت اور محبت کی رو سے موصوف  کے حالات زندگی کی تاریخ کے تحریر میں مصروف ہیں اور یا قلمبند کرنے کا ارادہ رکھتے ہو، ہم ان سے احترامانہ مطالبہ کرتے ہیں، کہ اس بارے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ ذاتی اور  عندی طور پر کچھ لکھنے سے اجتناب کریں۔

کیونکہ مرحوم امیرالمؤمنین کا خاندان اور  ان کی جہادی زندگی کے واقعات اور نہایت کٹھن حالت میں استعماری افواج کے خلاف جہادی قیادت کی رہبری کو ایک عظیم امانت سمجھتا ہے اور اپنی عوام کو اس عظیم امانت کے حقائق کو پہنچانے تک خود کو سب سے  زیادہ حقدار سمجھتے ہیں۔

مرحوم امیرالمؤمنین کا خاندان اور ان کے متعلقین کا عزم ہے کہ اس بارے میں تمام حقائق کو مکمل امانتداری اور ذمہ داری کیساتھ مصدقہ اور تفصیلی طور پر یکجا کرکے کتابی شکل میں مؤمن ، مجاہد عوام اور مسلمانوں کی خدمت میں پیش کریں۔

ومن اللہ التوفیق

امیرالمؤمنین کے بھائی الحاج ملا عبدالمنان اخند اور ان کا صاحبزادہ مولوی محمدیعقوب مجاہد

12/ جمادی الاول 1437 بمطابق 22/ فروری 2016ء