مسجداقصی پر  اسرائیلی غاصبوں کی حالیہ حملوں کے حوالے سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

کچھ عرصہ سے مسجد اقصی پر صہیونزم  رژیم کی غاصب فوجوں کے حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں حرم قدس کے اندر اور بیرون سے غصب شدہ فلسطین کے مربوطہ علاقوں میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ غاصب  صہیونستی نہایت بے رحمی اور ظلم سے حرم قدسی میں ان بے دفاع معتکفین […]

کچھ عرصہ سے مسجد اقصی پر صہیونزم  رژیم کی غاصب فوجوں کے حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں حرم قدس کے اندر اور بیرون سے غصب شدہ فلسطین کے مربوطہ علاقوں میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

غاصب  صہیونستی نہایت بے رحمی اور ظلم سے حرم قدسی میں ان بے دفاع معتکفین اور نمازیوں پرحملے کررہےہیں، جو خالی ہاتھ مسجد اقصی کے حریم سے دفاع کررہا ہے۔

بدقسمتی سے مسجداقصی اور نمازیوں پر صہیونزم کا یہ وحشت ایسے حالت میں انجام ہورہا ہے، کہ انسانی حقوق کے تمام مدافعین صہیونستی غاصبوں کے جرائم کو مشاہدہ کررہے ہیں ، لیکن ان کے خلاف کسی قسم کا مؤثر ردعمل کا اظہار نہیں کرتا۔

قبلہ اول کے طور پر مسجد اقصی کا مسلم امہ پر شرعی حق ہے، کہ اس کے حریم سے دفاع اور اس پر غاصب یہودیوں کے حملوں کا روک تھام کریں۔

امارت اسلامیہ مسلمانوں کے قبلہ اول پر غاصب صہیونستوں کے اس وحشت کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ساتھ ہی اسلامی کانفرنس اور مسلم امہ کے حکمرانوں، انسانی حقوق کے مدافعین اور عالمی منصفین کو بتاتی ہے کہ اپنے شرعی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری کی رو سے مظلوم فلسطینیوں اور مسجد اقصی پر اسرائیلی غاصبوں کے مسلسل وحشیانہ حملوں کے سدباب کے متعلق متحرک ہوجائے۔  والسلام

امارت اسلامیہ افغانستان

24/ ذی الحجہ 1436ھ بمطابق 08 / اکتوبر 2015ء