مملکت قطرمیں تحقیقی کانفرنس کےانعقاد کے حوالے سے وضاحت

مملکت قطر میں بین الاقوامی تنظیم بگواش کی جانب سے منعقدہ تحقیقی کانفرنس میں امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے وفد کی شرکت کے حوالے سے ترجمان کا بیان دو روزہ تحقیقی کانفرنس اتوار کےروز 02/مئی 2015ء کو مملکت قطر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔کانفرنس کا انعقاد بگواش نامی بین الاقوامی تنظیم کی جانب […]

مملکت قطر میں بین الاقوامی تنظیم بگواش کی جانب سے منعقدہ تحقیقی کانفرنس میں امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے وفد کی شرکت کے حوالے سے ترجمان کا بیان

دو روزہ تحقیقی کانفرنس اتوار کےروز 02/مئی 2015ء کو مملکت قطر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔کانفرنس کا انعقاد بگواش نامی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں مختلف ممالک سے مختلف اشخاص شرکت کرینگے، بگواش ایک عالمی اور غیرجانبدار تنظیم ہے، جس کا مرکز کینیڈا میں ہے۔ لندن، سوئس اور دیگر ممالک میں بھی اس کے برانچز ہیں۔ موصوف تنظیم معمول کے مطابق عالمی مسائل کے حوالے سے مختلف مقامات پر کانفرنسوں کا انعقاد کرتا ہے اور ہر جگہ سے تجزیہ نگاروں کو مدعو کرتے ہیں۔

امارت اسلامیہ افغانستان نے بھی حسب سابق مثلا جاپان اور فرانس کانفرنسوں میں شرکت تھی۔ اس کانفرنس میں بھی جناب شیرمحمدعباس ستانکزئی کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد اسی طرح شرکت فرمائینگے، تاکہ مربوطہ موضوعات کے متعلق اپنی مظلوم عوام کے پیغام کو عالمی برادری تک پہنچادیں، اسی حوالے سے کانفرنس میں شرکت کی غرض سے ایک بیان بھی مرتب کیا گیا ہے، جو قارئین کرام سے مناسب وقت پر شیئر کیا جائیگا۔

قابل وضاحت ہے کہ مذکورہ کانفرنس میں امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے وفد کا شرکت کسی صلح اور مذاکرات سے متعلق بات چیت کی معنی نہیں رکھتی اور اس بات کی وضاحت پہلے سے بگواش منتظمین سے ہوچکی ہے اور انہوں نے بھی تسلیم کی ہے، اور وعدہ کیا ہے کہ کانفرنس میں ہرشخص ذاتی طور پر شرکت کرتا ہے۔ کسی پہلو اور نہ ہی حکومت کی نمائندگی سے ۔

کانفرنس میں امارت اسلامیہ کے وفد کے اراکین درج ذیل ہیں۔

جناب شیر محمدعباس ستانکزئی

جناب مولوی جان محمد مدنی

جناب مولوی سید رسول حلیم

جناب مولوی شہاب الدین دلاور

جناب قاری دین محمد حنیف

جناب مولوی عبدالسلام حنفی

جناب محمد سہیل شاہین

جناب حافظ عزیزالرحمن

ذبیح اللہ مجاہد مجاہد ترجمان

امارت اسلامیہ افغانستان

12/رجب المرجب 1436ھ

یکم مئی 2015 ء