کابل

مولوی امیر خان متقی سے یوناما کی سربراہ کی ملاقات، افغانستان کے حوالے سے دوحہ میں ہونے والے اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال

مولوی امیر خان متقی سے یوناما کی سربراہ کی ملاقات، افغانستان کے حوالے سے دوحہ میں ہونے والے اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال

 

کابل( بی این اے ) وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے آج
یوناما کی سربراہ روزا اتین بائیفا اور وفد نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں افغان حکومت کی تازہ ترین سفارتی پیش رفت، آئندہ دوحہ اجلاس، سنیرلی اوغلو کی رپورٹ اور دیگر متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد (2721) کے حوالے سے افغان حکومت کے موقف کا اعادہ کیا اور امارت اسلامیہ اور اقوام متحدہ کے درمیان تعمیری تعامل پر زور دیا۔
انہوں نے یوناما سے دوحہ میں ہونے والے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں مزید وضاحت کی درخواست کی اور کہا کہ امارت اسلامیہ ان وضاحتوں کی بنیاد پر وفد کی شرکت کا فیصلہ کرے گی۔
اسی دوران یوناما کے سربراہ نے دوحہ میں ہونے والے اجلاس کے بارے میں معلومات پیش کیں اور مذکورہ اجلاس میں امارت اسلامیہ کے وفد کی شرکت کی درخواست کی۔