میدان، جنگجوؤں کی چوکی فتح، کافی اسلحہ غنیمت، ہلاکتیں

مقامی جنگجوؤں کی چوکی اور فوجی گشتی پارٹی پر صوبہ میدان کے جلریز اور چک اضلاع میں حملہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نےضلع جلریز کے  سنگ لاخ کے علاقے شاقوبات ولی کے مقام پر واقع  مقامی جنگجوؤں کی […]

مقامی جنگجوؤں کی چوکی اور فوجی گشتی پارٹی پر صوبہ میدان کے جلریز اور چک اضلاع میں حملہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نےضلع جلریز کے  سنگ لاخ کے علاقے شاقوبات ولی کے مقام پر واقع  مقامی جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیاجس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات جنگجوؤں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا، لیکن تفصیل موصول نہ ہوسکا اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، تین کلاشنکوفیں اور کافی مقدار میں مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز شام کے وقت ضلع چک کے دوران خیل کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔