میدان، پکتیا اور پکتیکا،مرکز و پارٹی پر حملے، دوگاڑیاں تباہ، ہلاکتیں

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان، پکتیا اور پکتیکا صوبوں میں فوجی مرکز اور گشتی پارٹی پر حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ صوبہ میدان ضلع جلریز کے مامکیو کے علاقے میں نظم عامہ اہلکاروں پر حملہ ہوا،جبکہ ضلع نرخ کے کشمیری […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے میدان، پکتیا اور پکتیکا صوبوں میں فوجی مرکز اور گشتی پارٹی پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ صوبہ میدان ضلع جلریز کے مامکیو کے علاقے میں نظم عامہ اہلکاروں پر حملہ ہوا،جبکہ ضلع نرخ کے کشمیری قلعہ کے علاقے میں فوجی رینجر گاڑی دھماکہ سے تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ شیخ آباد کے علاقے ہاشم خیل کے مقام پر بم دھماکہ سے رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے لگ بھگ صوبہ پکتیا ضلع احمدآباد کے سپینہ کے علاقے میں بم دھماکہ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

نیز منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے لگ بھگ ضلع سیدکرم کے مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے، جس سے مرکز کو نقصان پہنچنے کے علاوہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

اسی طرح صوبہ پکتیکا ضلع یحی خیل کے مغلی گاؤں کے قریب منگل کے روز شام کے وقت بم دھماکہ سے ایک جنگجو زخمی ہوا۔