پنجشیر

نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر کا دورہ پنجشیر، مقامی حکام سے ملاقات

نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر کا دورہ پنجشیر، مقامی حکام سے ملاقات

 

کابل (الامارہ) دورہ پنجشیر کے دوران نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے مقامی حکام اور اس صوبے کے رہائشیوں نے ملاقات کی۔

پنجشیر کے گورنر حافظ محمد آغا حکیم نے انتظامیہ کے اقدامات، کارکردگی رپورٹ اور مسائل نائب وزیراعظم کے ساتھ شیئر کیے۔

دریں اثناء نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے پنجشیر کے مقامی حکام کے اقدامات کی تعریف کی اور مذکورہ صوبے کے حکام کو اس صوبے کے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امارت اسلامیہ پورے ملک میں متوازن طریقے سے ترقیاتی منصوبے نافذ کررہی ہے۔