کابل

نائب وزیر زراعت سے ترکی اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے کی ملاقات

نائب وزیر زراعت سے ترکی اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے کی ملاقات

کابل(بی این اے )
وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے نائب وزیر برائے زراعت و لائیو سٹاک مولوی صدر اعظم عثمانی سے ترکی اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے خلیل ابراہیمی نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مولوی صدر اعظم عثمانی نے کہا کہ افغان کسانوں اور مویشی مالکان کو مزید امداد کی ضرورت ہے،اور ضرورت اس بات کی ہے کہ کسانوں اور مویشی مالکان کو سہارا دینے کے لیے ان کی فوری مدد کی جائے۔
مولوی صدر اعظم عثمانی نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کی آمد کے ساتھ منشیات کی کاشت بند اور لوگ حلال کاشت کی طرف مائل ہوگئے ہیں، اس لیے فلاحی اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس ملک کے کسانوں کو غربت اور مسائل سے نجات دلانے کے لیے ان کی مدد اور تعاون کریں۔
آخر میں، ترکی اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے خلیل ابراہیمی نے افغان کاشتکاروں اور مویشی مالکان سے انسانی امداد کے تسلسل اور اضافہ کے بارے میں بات کی ۔