ننگرہار

ننگرہار؛ ضلع بٹی کوٹ میں 6 ٹیموں کے درمیان ٹیب بال کرکٹ مقابلوں کا آغاز

ننگرہار؛ ضلع بٹی کوٹ میں 6 ٹیموں کے درمیان ٹیب بال کرکٹ مقابلوں کا آغاز

کابل(الامارہ)
صوبہ ننگرہار کے محکمہ فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس اس صوبے کی ٹیب بال کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے صوبہ ننگرہار کے ضلع بٹی کوٹ میں 6 ٹیموں کے درمیان ٹیب بال کرکٹ مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔

ان مقابلوں کا پہلا میچ ملکزئی بازان اور معین زمریان ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملکزئی بازان کی ٹیم نے دس اوورز میں اپنی حریف ٹیم کو 155 رنز کا ہدف دیا، جبکہ دوسری جانب معین زمریان ٹیم نے مقررہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا۔

تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو متحد کرنا اور نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔