ننگرہار

ننگرہار میں گزشتہ سال کے مقابلے پیاز کی پیداوار میں دوگنا اضافہ

ننگرہار میں گزشتہ سال کے مقابلے پیاز کی پیداوار میں دوگنا اضافہ

کابل(الامارہ)
ننگرہار زراعت اور لائیو سٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال 4000 ہیکٹر سے زائد رقبے پر پیاز کی کاشت کی گئی جس سے 66,000 ٹن سے زیادہ پیداوار حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ننگرہار زراعت و لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال پیاز کی کاشت میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔
ان کے مطابق مذکورہ فصل پکنے کے ساتھ 22 ہزارسے زائد افراد کو عارضی طور پر کام فراہم کیا گیا ہے۔