ننگرہار

ننگرہار میں 2 ملین ڈالر مالیت کے آبپاشی کے معاہدے پر دستخط

ننگرہار میں 2 ملین ڈالر مالیت کے آبپاشی کے معاہدے پر دستخط

 

کابل ( الامارہ ) صوبہ ننگرہار کے ضلع نازیان میں آبپاشی کے 2 ملین ڈالر مالیت کے سہ فریقی منصوبے کے معاہدے پر ننگرہار کے نائب گورنر مولوی سعید احمد بنوری، ننگرہار کینال ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سید فضل احد ہاشمی اور جاپانی این جی او کی سربراہ فوجیتا نے دستخط کیے۔
معاہدے کی بنیاد پر اس تنظیم کی جانب سے ننگرہار کے ضلع نازیان میں 9 کلومیٹر طویل چار نہریں، بارہ چشموں اور ایک کاریز کے مرمتی کام سمیت بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے 7 چیک ڈیمز بنائے جائیں گے جس سے 1806 ایکڑ اراضی سیراب ہو گی۔
جاپانی این جی او کی نمائندگی میں انجینئر دیدار مشتاق نے اس پراجیکٹ کے بارے میں معلومات پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ نہروں کی حفاظت اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے حفاظتی دیواریں، پانی کی تقسیم کے مختلف گیٹ ویز، پل اور راستے بنائیں جائیں گے۔

آبپاشی کے اس منصوبے کا کام رواں سال اپریل میں شروع ہو کر ستمبر 2026ء میں ختم ہو جائے گا۔
منصوبے کی تکمیل کے بعد مذکورہ جاپانی تنظیم پانچ سال تک اس پراجیکٹ کی حفاظت اور نگرانی کرے گی اور اس کے بعد اسے ننگرہار کینال ڈپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے گا۔