نیمروز

نیمروز میں 12 کلو میٹر سڑک پر بجری بچھانے کا کام شروع

نیمروز میں 12 کلو میٹر سڑک پر بجری بچھانے کا کام شروع

 

کابل(بی این اے )
نيمروز کے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے ضلع کنگ میں 12 کلومیٹر طویل سڑک پر 25 لاکھ افغانی کی لاگت سے بجری بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ صوبے کے محکمہ تعمیرات عامہ کے ڈائریکٹر مولوی جان محمد بدری نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ مذکورہ سڑک زرنج شہر کے مرکز سے 24 کلومیٹر دور ہے اور ایران کی سرحد کے ساتھ واقع ہے، جو نیمروز کے مرکز زرنج شہر کو کنگ اور جوین اضلاع سے ملاتی ہے۔