کابل

وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ازبکستان کے سفیر خواجہ یادگار شادمانوف کی ملاقات

وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ازبکستان کے سفیر خواجہ یادگار شادمانوف کی ملاقات

کابل(الامارہ)
وزیر خارجہ محترم مولوی امیر خان متقی سے کابل میں ازبکستان کے سفیر خواجہ یادگار شادمانوف نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی نقل و حرکت، دوطرفہ تجارت اور معاہدے کے مطابق افغانستان کو درآمدی بجلی کی منتقلی پر اعلیٰ سطحی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے افغان تاجروں اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے کارکنوں کے کچھ مسائل ازبکستان کے وفد کے ساتھ شیئر کئے۔
مولوی امیر خان متقی نے کہا؛ اگر افغان تاجروں اور ڈرائیوروں کو جلد ویزے دیے جائیں تو دو طرفہ تجارت میں نمایاں پیش رفت ہوگی اور دونوں ممالک اس سے مستفید ہوں گے۔