کابل

وزیر صحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد سے آذربائیجان کے سفیر الہام ممدوف کی ملاقات

وزیر صحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد سے آذربائیجان کے سفیر الہام ممدوف کی ملاقات

کابل(بی این اے )
وزارت صحت عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر قلندر عباد سے کابل میں آذربائیجان کے سفیر الہام ممدوف نے ملاقات کی۔
وزارت صحت عامہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس ملاقات میں صحت کے شعبے میں مشترکہ تعاون، افغان صحت کے عملے کی استعداد کار میں اضافہ، صحت کے شعبے میں آذربائیجان کی شراکت اور صحت کے دیگر کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر قلندر عباد نے افغانستان اور آذربائیجان کے تعلقات کو ضروری قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر زور دیا۔
انہوں نے کہا: “افغان صحت کے عملے کی استعداد کار میں اضافہ ہماری ترجیحات میں سے ہے، اور اس مقصد کے لیے ہم مختلف طریقوں سے کوشش کر رہے ہیں کہ استعداد کار میں اضافے کے لیے مواقع فراہم کیے جائیں۔
کابل میں آذربائیجان کے سفیر نے بھی صحت کے شعبے میں مشترکہ کام اور مسلسل تعاون پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کا ملک صحت کے شعبے میں افغانستان کے ساتھ مدد اور تعاون جاری رکھے گا ۔