ننگرہار

وزیر معدنیات و پٹرولیم سے نیفرائٹ مائنز کے ٹھیکیداروں کی ملاقات

وزیر معدنیات و پٹرولیم سے نیفرائٹ مائنز کے ٹھیکیداروں کی ملاقات

کابل(الامارہ)
وزیرمائنز اینڈ پیٹرولیم کے شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور سے صوبہ ننگرہار میں نیفرائٹ مائنز کے ٹھیکیداروں نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مائنز کنٹریکٹرز نے اپنے کام اور سرگرمیوں کے بارے میں جامع معلومات پیش کیں اور معاملات کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز اور مسائل وزارت کے حکام سے شیئر کیے ۔
وزیرمعدنیات و پیٹرولیم نے نیفرائٹ مائننگ کنٹریکٹرز کو یقین دلایا ہے کہ ان کے مسائل اور تجاویز کو کان کنی کے قانون اور طریقہ کار کے مطابق حل کیا جائے گا۔