کابل

وزیر ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن سے ایران کے سفیر کی ملاقات

وزیر ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن سے ایران کے سفیر کی ملاقات

کابل(الامارہ)
وزارت ٹرانسپورٹ اور ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اس وزارت کے سربراہ ملا حمید اللہ اخندزادہ سے ایران کے سفیر اور افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ ٹرانسپورٹ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت نے مزید کہا؛ کہ فریقین نے ٹرانسپورٹیشن تعاون، زمینی اور ہوائی نقل و حمل کے مواقع فراہم کرنے، افغانستان سے ایران کو ریلوے کے ذریعے برآمدات بڑھانے، چابہار بندرگاہ کے استعمال اور افغانستان کے تجارتی سامان کی برآمد اور درآمد پر جامع بات چیت کی۔