پنجشیر

پنجشیر سے کابل پانی کی منتقلی کا منصوبہ؛ افغان اور چینی حکام کا ممکنہ روٹ کا جائزہ

پنجشیر سے کابل پانی کی منتقلی کا منصوبہ؛ افغان اور چینی حکام کا ممکنہ روٹ کا جائزہ

 

کابل( بی این اے ) وزارت پانی و توانائی اور چین کی تویار کمپنی کی تیکنیکی ٹیموں نے دریا پنجشیر سے کابل تک پانی کی منتقلی کے منصوبے کے روٹ کا جائزہ لینے کے لیے صوبہ پنجشیر کا دورہ کیا۔

وزارت پانی و توانائی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وزارت پانی و توانائی اور چائنا انڈسٹریل کمپنی تویار کی تیکنیکی ٹیموں نے کینال ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مولوی فضل اللہ عادل اور پنجشیر کے گورنر حافظ محمد آغا حکیم سے ملاقات کی اور دریائے پنجشیر سے کابل تک پانی کی منتقلی کے منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

پنجشیر کے گورنر نے تیکنیکی ٹیموں کو صوبے کی سطح پر مذکورہ پروجیکٹ اور دیگر متعلقہ منصوبوں پر عمل درآمد میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔