پکتیا،فوجی مرکز پر حملہ، دھماکے، گاڑی تباہ، 3 ہلاک

صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر اور احمدآباد و زازئی آریوب اضلاع میں دشمن کے مرکز پر حملہ اور گشتی پارٹی و گاڑی پر دھماکے ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ صدر مقام گڑدیز شہر کے زرقلعہ کے علاقے میں پولیس گاڑی پر […]

صوبہ پکتیا کے صدر مقام گردیز شہر اور احمدآباد و زازئی آریوب اضلاع میں دشمن کے مرکز پر حملہ اور گشتی پارٹی و گاڑی پر دھماکے ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ صدر مقام گڑدیز شہر کے زرقلعہ کے علاقے میں پولیس گاڑی پر ہونے والے دھماکہ سے دو اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سنیچر کےروز مقامی وقت کے مطابق دن دس بجے کے لگ بھگ ضلع احمدآباد کے فیروزخیل  کے علاقے میں اسی نوعیت دھماکہ سے ایک جنگجو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز شام کے وقت مجاہدین نے زازئی آریوب کے مربوطہ علاقے میں واقع فوجی مرکز پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔