پکتیکا

پکتیکا، ضلع خوشامند میں 20 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

پکتیکا، ضلع خوشامند میں 20 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

کابل(الامارہ)
صوبہ پکتیکا کے ضلع خوشامند میں 20 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے والی بال مقابلے مامور خیل ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔
ان مقابلوں کا فائنل مامور خېل اور چامڑی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں مامور خېل ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 0/2 کے فرق سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
واضح رہے ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔