پکتیکا

پکتیکا اور لغمان میں ٹیپ بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

پکتیکا اور لغمان میں ٹیپ بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

کابل(بی این اے )
پکتیکا کے ضلع زیڑوک میں ٹیپ بال کرکٹ مقابلے عصمت اللہ ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے ۔
مذکورہ صوبے کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس کے زیراہتمام ٹیپ بال فیڈریشن کی جانب سے 38 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے ٹیپ بال کرکٹ مقابلے عصمت اللہ ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔
ان مقابلوں کا فائنل میچ عصمت اللہ اور جاوید ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں عصمت اللہ ٹیم نے 12 اوورز میں جاوید ٹیم کو 95 رنز کا ہدف دیا، جبکہ دوسری جانب جاوید ٹیم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور میچ عصمت اللہ ٹیم نے جیت لی۔
کھیل کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو کپ اور دیگر انعامات دئیے گئے۔