پکتیکا اور میدان، کاروان پر حملے، ٹینک اور گاڑی تباہ، ہلاکتیں

مقامی جنگجوؤں اور کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پکتیکا اور میدان صوبوں میں حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز  مقامی وقت کےمطابق شام چار بجے کے لگ بھگ صوبہ پکتیکا ضلع اومنہ کے  زواکی کے علاقے میں مجاہدین نے مقامی جنگجوؤں کے کاروان پر حملہ کیا، جس […]

مقامی جنگجوؤں اور کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پکتیکا اور میدان صوبوں میں حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز  مقامی وقت کےمطابق شام چار بجے کے لگ بھگ صوبہ پکتیکا ضلع اومنہ کے  زواکی کے علاقے میں مجاہدین نے مقامی جنگجوؤں کے کاروان پر حملہ کیا، جس میں ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔

صوبہ میدان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر کےروز مقامی وقت کےم طابق شام چار بجے کے لگ بھگ ضلع سیدآباد کے ہفت آسیا کے علاقے میں کاروان پر ہونے والے حملے میں ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار تمام اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

دوسری جانب اوتڑیو کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔