کابل

کابل 75 کھلاڑیوں کے درمیان بیڈمنٹن ٹرائلز اختتام پذیر

کابل 75 کھلاڑیوں کے درمیان بیڈمنٹن ٹرائلز اختتام پذیر

 

کابل ( الامارہ ) جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کے تحت نیشنل بیڈمنٹن فیڈریشن کی جانب سے انڈونیشیا کے سفارت خانے کے مالی تعاون سے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے جمنازیم میں صوبہ کابل کے 75 کھلاڑیوں کے درمیان ٹرائلز ہوئے جس میں کابل کی سطح پر ایک ٹیم منتخب کی گئی۔

اختتامی تقریب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کے ٹیکنیکل و پروفیشنل اسسٹنٹ حافظ احمد جان زدران اور بیڈمنٹن فیڈریشن کے حکام نے شرکت کی۔

یہ مقابلے 13، 15، 17، 19 اور 20 سال کی عمر کی کیٹیگریز میں منعقد ہوئے تھے، ہر کیٹیگری سے نو کھلاڑیوں کے انتخاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

تین روز تک جاری رہنے والے ان ٹرائلز مقابلوں کے اختتام پر ہر کیٹیگری کے بہترین کھلاڑیوں کو انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹس دیے گئے۔