کابل

کسی کو افغانستان کی سرزمین دوسروں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: مولوی محمد یعقوب مجاہد

کسی کو افغانستان کی سرزمین دوسروں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: مولوی محمد یعقوب مجاہد

 

کابل (الامارہ ) وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے کابل میں گزشتہ 12 مہینوں میں سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ دوحہ معاہدے کی پابند ہے اور کسی کو افغانستان کی سرزمین دوسروں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ اس سلسلے میں سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ ہماری حکومت کے دو سالہ عرصے کے دوران جتنے بھی بد امنی کے واقعات ہوئے ہیں ان میں ہمسایہ ممالک کے شہری ملوث تھے۔ شہری ملوث پائے گئے۔
مولوی محمد یعقوب مجاہد نے افغانستان کے بارے میں جھوٹے پروپیگنڈے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس پروپیگنڈے کے مرتکب افراد سیاسی اور مادی مراعات حاصل کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر ممالک سے کہا کہ وہ ایسے جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں۔

وزیر دفاع نے ہمسایہ ممالک اور جن ممالک کی سرزمین سے شرپسند عناصر افغانستان آتے ہیں سے کہا کہ وہ اپنی سرحدوں کی کڑی نگرانی کریں اور اپنی سرزمین کابل کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

اغواء کاروں، اسمگلروں، منشیات اور بدعنوانی کے خاتمے، منشیات کے عادی افراد کا علاج ، پیشہ ورانہ پولیس اور سپاہیوں کی تربیت وغیرہ وہ اقدامات ہیں جو وزارت دفاع کی بہتر کارکردگی کا مظہر ہیں۔
وزیر دفاع نے عدالتوں کی ایک سالہ کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 12 ماہ میں عدالتوں کے ذریعے 46 ہزار سے زیادہ مقدمات نمٹائے گئے۔