نیمروز

کمال خان ڈیم کی تعمیر کا 99 فیصد کام مکمل

کمال خان ڈیم کی تعمیر کا 99 فیصد کام مکمل

کابل(الامارہ)
وزارت پانی و توانائی کا کہنا ہے کہ صوبہ نیمروز میں کمال خان ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب اور جلد ہی اس کا افتتاح کیا جائے گا۔
مذکورہ وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ڈیم میں 52 ملین کیوبک میٹر پانی کی گنجائش ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈیم کی تعمیر کا کام 99 فیصد کام ہو چکا ہے جس کی تکمیل سے 6 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔
اس موقع پر وزارت زراعت اور لائیو سٹاک ڈیموں کی تعمیر کو زرعی زمینوں کو سیراب کرنے، زرعی مصنوعات کی پیداوار بڑھانے اور ملک میں خشک سالی کو روکنے کے لیے موثر سمجھتی ہے۔