کنڑ،آرمی بیس و چوکیوں پر حملے، 3 اہلکار ہلاک

صوبہ کنڑ کے صدر مقام اسعدآباد شہر اور چپہ درہ، دانگام، مرہ ورہ اور سرکانو اضلاع میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے فوجی بیس اور چوکیوں پر حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق اتوار کے روز 2015-12-13 مقامی وقت کے مطابق دوپہر گیارہ بجے کے لگ بھگ ضلع چپہ درہ کے مربوطہ علاقے میں واقع فوجی […]

صوبہ کنڑ کے صدر مقام اسعدآباد شہر اور چپہ درہ، دانگام، مرہ ورہ اور سرکانو اضلاع میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے فوجی بیس اور چوکیوں پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق اتوار کے روز 2015-12-13 مقامی وقت کے مطابق دوپہر گیارہ بجے کے لگ بھگ ضلع چپہ درہ کے مربوطہ علاقے میں واقع فوجی بیس پر مجاہدین کے حملے کے دوران 2 فوجی مارے گئے۔

ضلع دانگام سے اطلاع ملی ہےکہ اتوار کےروز مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے کے لگ بھگ ضلعی مرکز کی دفاعی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز مقامی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے کے لگ بھگ صدرمقام اسعدآباد شہر کے شگہ کے علاقے میں واقع فوجی مرکز اور قریبی چوکی پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا، تاہم ہلاکتوں سے متعلقہ اطلاع فراہم نہ ہوسکی۔

جہادی ذرائع نے ضلع مرہ ورہ سے اطلاع دی ہےکہ اتوار کےروز سہ پہر کے وقت غاخی کنڈاو نامی چوکی پر مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی زخمی ہوا۔

اسی طرح ضلع سرکانو کے یرقانہ نامی چوکی پر مجاہدین نےاتوار کے روز سہ پہر کے وقت حملہ کیا، لیکن تفصیل فراہم نہ ہوسکا۔

دریں اثناء اتوارکےروز سہ پہر کے وقت خنجر نامی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں ایک فوجی مارا گیا۔