کابل

گزشتہ سال 466 ملین ڈالر کا خشک میوہ برآمد کیا گیا: وزارت صنعت و تجارت

گزشتہ سال 466 ملین ڈالر کا خشک میوہ برآمد کیا گیا: وزارت صنعت و تجارت

 

کابل ( الامارہ) وزارت صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال خشک میوہ جات کی برآمد میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت صنعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھارت، چین، پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جرمنی اور ترکی کو 466 ملین ڈالر مالیت کا خشک میوہ برآمد کیا گیا تھا۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کی برآمد میں اضافے کے لیے ملک کے فضائی راہداریوں کے ذریعے پروازوں میں اضافہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔