کابل

گزشتہ مالی سال میں افغانستان نے 1 ارب 811 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں: وزارت صنعت و تجارت

گزشتہ مالی سال میں افغانستان نے 1 ارب 811 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں: وزارت صنعت و تجارت

 

کابل( بی این اے ) وزارت صنعت و تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان نے گزشتہ مالی سال میں 1 ارب 811 ملین ڈالر کی برآمدات کیں۔
وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان، اخندزادہ عبدالسلام جواد نے باختر نیوز کو بتایا: “افغانستان نے گزشتہ مالی سال(مارچ 2023ء تا مارچ 2024ء) میں 1 ارب 811 ملین ڈالر کی برآمدات کیں، جو مالی سال 2022ء کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہیں”
ترجمان کے مطابق اس کمی کی سب سے اہم وجہ کوئلے کی برآمدات میں نمایاں کمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی زیادہ تر برآمدات زرعی اجناس (کپاس، انجیر، کشمش، ہینگ اور ہینگ کے بیج، پیاز، انگور، سیب، زعفران، انار اور ٹماٹر) ہیں جو کہ پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، قازقستان، چین، ایران، ترکی، ازبکستان، تاجکستان اور امریکہ کو کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ 2022ء میں افغانستان کی برآمدات دو ارب ڈالر تھیں جن میں زیادہ تر برآمدات پاکستان، چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات کو کی گئیں تھیں۔ برآمدی اشیاء میں زرعی اجناس، کوئلہ، دستکاری کے نمونوں کے علاوہ خشک اور تازہ پھل شامل تھے۔