ہرات

ہرات-خواف ریلوے کے ذریعے برآمدات دوبارہ شروع

ہرات-خواف ریلوے کے ذریعے برآمدات دوبارہ شروع

کابل(الامارہ)
مقامی حکام کے مطابق، پانچ سال کے بعد، ملک کا پہلا تجارتی کارگو ہرات-خواف ریلوے کے ذریعے ترکی کو برآمد کیا گیا۔
ریلوے انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہرات تا خواف ریلوے کے ذریعے روزانہ ایک ایکسپورٹ اور ایک امپورٹ ٹرین ایران اور افغانستان جائے گی۔
ان کے مطابق اس ٹرین میں 1100 ٹن سے زائد سنگ صابن ترکی کے شہر بیلیجیک کو برآمد کیا گیا ہے۔