ہرات

ہرات میں مزید 73 تعمیر شدہ مکانات زلزلہ متاثرین کے حوالے

ہرات میں مزید 73 تعمیر شدہ مکانات زلزلہ متاثرین کے حوالے

کابل(بی این اے )
صوبہ ہرات کے ضلع زندہ جان میں مزید 73 تعمیرشدہ مکانات زلزلہ متاثرین کے حوالے کر دیے گئے۔
ہرات کے نائب گورنر مہاجر فراہی نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر کا کام جاری ہے اور مزید 1000 مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان گھروں کے علاوہ صحت کے مراکز اور سکول بھی بنائے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ملک کے مغربی حصے میں رفاہ اسلامک آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر انجینئر نورالدین حقیار نے بتایا کہ ان گھروں کے علاوہ مزید 75 مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
یہ اس حال میں جبکہ کچھ عرصہ قبل زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 80 مکانات حوالے کیے گئے تھے۔