ہلمند،فوجی مرکز اور8 چوکیاں فتح، 19 قتل، ٹینک واسلحہ غنیمت

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ہلمند کے واشیر اور گریشک اضلاع میں فوجی مرکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے ضلع واشیر کے مرکز کے قریب دینزئی اور […]

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ہلمند کے واشیر اور گریشک اضلاع میں فوجی مرکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے ضلع واشیر کے مرکز کے قریب دینزئی اور گورازان کے علاقوں میں اہم فوجی مرکز اور چار چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جو علی الصبح پانچ بجے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے مرکز اور چوکیوں کا کنٹرول حاصل کرلیا اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 15 ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مجاہدین نے ایک فوجی رینجر گاڑی، ایک ٹینک، دو مارٹرتوپ، تین اینٹی ایئرکرافٹ گن، ایک ایس پی جی نائن توپ، 5 امریکی ہیوی مشین گنیں، سات امریکی بندوقیں، ایک سنائیپرگن اور کافی مقدار میں مختلف النوع اسلحہ و دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیااور ایک گاڑی تباہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دشمن کے جوابی فائرنگ سے 4 مجاہدین شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ تقبلہم اللہ

صوبہ گریشک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے لگ بھگ بازار کے قریب مجاہدین نے جنگجوؤں کی چوکیوں پر اسی نوعیت کا حملہ کیا، جو تاحال جاری ہے، جس میں اب تک مجاہدین نے 4 چوکیوں پر قبضہ جمالی ہے اور وہاں تعینات شرپسندوں میں سے 4 کی لاشیں تاحال وہاں پڑی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین نے کافی مقدا ر میں مختلف النوع اسلحہ اور گولہ بارود غنیمت کرلیا ہے۔

تفصیل بعد میں ان شاءاللہ