ہلمند،فورسز پر حملہ، ٹینک و گاڑی تباہ ، پولیس اسلحہ سمیت سرنڈر

سیکورٹی فورسز پر صوبہ ہلمند ضلع سنگین میں حملہ ودھماکہ ہوا، جبکہ صوبائی دار الحکوامت لشکرگاہ شہر میں پولیس اہلکار مجاہدین سے آملے۔ تفصیل کے مطابق منگل کے روز 2015-12-22 مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ ضلع سنگین کے مرکز اور پولیس ہیڈکوارٹر میں تعینات اہلکاروں کے مدد کے لیے آنے […]

سیکورٹی فورسز پر صوبہ ہلمند ضلع سنگین میں حملہ ودھماکہ ہوا، جبکہ صوبائی دار الحکوامت لشکرگاہ شہر میں پولیس اہلکار مجاہدین سے آملے۔

تفصیل کے مطابق منگل کے روز 2015-12-22 مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ ضلع سنگین کے مرکز اور پولیس ہیڈکوارٹر میں تعینات اہلکاروں کے مدد کے لیے آنے والے فوجیوں پر مجاہدین نے ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کاماز گاڑی تباہ ہوئی۔

دریں اثناء دشمن کے فوجی ٹینک پر بھی دھماکہ ہوا جس سے ٹینک تباہ اور سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق مجاہدین نے 2 امریکن بندوقیں، ایک امریکن ہیوی مشین گن اور مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کر لیا۔

صوبائی دار الحکومت لشکرگاہ شہر سے اطلاع ملی ہے کہ منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے لگ بھگ باباجی کے علاقے کے کوفکی کے مقام پر پولیس اہلکار علم گل ولد مختار نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔جنہوں نے  ایک راکٹ لانچر، ایک پستول، ایک موٹر سائیکل اور مختلف النوع فوجی سازوسامان مجاہدین کے حوالے کردیا۔