ہلمند،نظم عامہ و فوجیوں پر حملے و دھماکے،3 ٹینک تباہ، 11 ہلاکتیں

نظم عامہ اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ہلمند کے سنگین، ناوہ اور مارجہ اضلاع میں نشانہ بنایا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب عشاء کے وقت ضلع سنگین کے چینی ماندہ کے علاقے دشت کے مقام پر نظم عامہ اہلکاروں کے دو ٹینک مجاہدین […]

نظم عامہ اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ہلمند کے سنگین، ناوہ اور مارجہ اضلاع میں نشانہ بنایا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب عشاء کے وقت ضلع سنگین کے چینی ماندہ کے علاقے دشت کے مقام پر نظم عامہ اہلکاروں کے دو ٹینک مجاہدین کی نصب شدہ بموں کے زد میں آکر تباہ ہوئے اور ان میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

دوسری جانب جمعہ کے روز سہ پہر کے وقت ضلع ناوہ کے شورشورک کے علاقے میں فوجی ٹینک اسی نوعیت دھماکہ سے تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

ضلع مارجہ سے اطلاع ملی ہےکہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب عشاء کے وقت کیمپ کے علاقے  میں  کٹھ پتلی فوجوں کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں 11 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔