ہلمند

ہلمند؛ ضلع باباجی میں 16 ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے شروع

ہلمند؛ ضلع باباجی میں 16 ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے شروع

کابل(الامارہ)
صوبہ ہلمند کی فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس اتھارٹی کی ٹیپ بال کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے ضلع باباجی کے گاؤں واشیریان میں 16 ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے شروع ہوگئے۔
ان مقابلوں کا پہلا میچ زلاند پاچا اور ہلمند بازان ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں زلاند پاچا کی ٹیم نے 12 اوورز میں اپنی حریف ٹیم کو 180 رنز کا ہدف دیا، جبکہ ہلمند بازان ٹیم نے مقررہ ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی اور میچ زلاند ٹیم نے جیت لی۔
ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو دو ہفتے تک جاری رہیں گے۔