ہلمند

ہلمند؛ ٹیب بال کرکٹ مقابلے ہزار جفت ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

ہلمند؛ ٹیب بال کرکٹ مقابلے ہزار جفت ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

کابل(الامارہ )
صوبہ ہلمند کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس سے متعلق ٹیب بال فیڈریشن کی طرف سے صوبہ ہلمند کے ضلع گرمسیر میں 11 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے ٹیب بال کرکٹ مقابلے ہزار جفت مرکزی ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سے اختتام پذیر ہوئے ۔

ان مقابلوں کا فائنل بنادر یوتھ اور ہزار جفت سنٹرل ٹیموں کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں بنادر یوتھ ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو دس اوورز میں 89 رنز کا ہدف دیا ،جبکہ دوسری طرف ہزار جفت مرکزی ٹیم نے مقررہ ہدف دس وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے چیمپئن شپ جیت لی۔

ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کے درمیان اتحاد اور مذکورہ کھیل کی ترقی کو ظاہر کرنا تھا۔