جناب الحاج حافظ ملا عبدالقیوم ذاکر صاحب کا اعلانِ بیعت

بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمدلله الذی امرالمسلمین باالاتحادوالاتفاق والصلواة والسلام علی قایدالانبیاء محمدصلی الله علیه وسلم وعلی اله واصحابه اجمعین عددخلقه ورضانفسه وزینة عرشه ومدادکلماته . امارت اسلامیہ افغانستان کے تمام علماء کرام اور مجاہد بھائیوں السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ برادران گرامی!الحمدللہ آپ حضرات  جانتے ہیں کہ  تحریک اسلامی طالبان عالی قدر امیرالمؤمنین […]

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمدلله الذی امرالمسلمین باالاتحادوالاتفاق والصلواة والسلام علی قایدالانبیاء محمدصلی الله علیه وسلم وعلی اله واصحابه اجمعین عددخلقه ورضانفسه وزینة عرشه ومدادکلماته .

امارت اسلامیہ افغانستان کے تمام علماء کرام اور مجاہد بھائیوں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

برادران گرامی!الحمدللہ آپ حضرات  جانتے ہیں کہ  تحریک اسلامی طالبان عالی قدر امیرالمؤمنین ملا محمد عمر مجاہد کی زیر قیادت افغانستان میں اسلامی نظام کے قیام کی خاطر شروع اور ہم اور آپ حضرات نے اس نظام کی خاطر لاکھوں  جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیساتھ ساتھ تمام مادی اور معنوی سرمایہ سے دستبردار  ہوکر  آخرکار  کامیابی کے منزل سے پہنچ گئے، جیساکہ  عالم کفر کے ارادے کے خلاف افغانستان میں امارت اسلامیہ قائم ہوئی، لیکن صلیبی دنیا اور استعمار ایسے مقدس نظام کو برداشت نہ کرسکا، تو امارت اسلامیہ کے  امتحان کا نیا سلسلہ شروع ہوا، مگر عالی قدر امیرالمؤمنین رحمہ اللہ نے اللہ تعالی کی نصرت سے تمام عالم کفر کے منحوس امیدوں کو خاک میں  ملا دیے۔جب عالی قدر امیرالمؤمنین رحمہ اللہ کی وفات کی خبر منظر عام پر آئی، تو میرے پاس بعض عمدہ نکات جو امارت اسلامیہ کے ہمہ پہلو کامیابی، استقلال، نظام کی بہبودی، صف کو متحد رکھنے اور ساتھ ساتھ موجودہ مسائل کے حل کی خاطر چند شرعی ملحوظات تھے۔للہ الحمد ساتھیوں کے مکمل سعی اور کوشش سے ان شرعی ملحوظات  کے نفاذ  پر مواقفہ ہوا۔ اللہ تعالی تمام ساتھیوں کو اجرعظیم اور نعم البدل عطا فرمائے۔

جناب ملا اختر محمد منصور ہمارے قائد ہیں، میرا ان کیساتھ شرعی دائرے میں بیعت ہے۔ ان شاءاللہ حسب توفیق اور استطاعت کے مطابق شریعت کے دائرے میں ان کا اطاعت کرونگا۔

والی الله المشتکی حسبناالله ونعم الوکیل نعم المولی ونعم النصیر ونفوض امورنا الی الله ان الله بصیربالعباد

اخوکم فی اللہ الحاج حافظ  ملا عبدالقیوم ذاکر

21/ جمادی الثانی 1437 ھ بمطابق 30/ مارچ 2016 ء