پاکستان کے جید عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب کی وفات پر امارت اسلامیہ افغانستان کا تعزیتی پیغام

پاکستان کے جید عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب کی وفات پر امارت اسلامیہ افغانستان کا تعزیتی پیغام بسم الله الرحمن الرحیم كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۗ وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۖ فَمَن زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۗ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ ‎﴿١٨٥﴾‏ نہایت دکھ اور پریشانی کے […]

پاکستان کے جید عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب کی وفات پر امارت اسلامیہ افغانستان کا تعزیتی پیغام
بسم الله الرحمن الرحیم
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۗ وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۖ فَمَن زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۗ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ ‎﴿١٨٥﴾‏
نہایت دکھ اور پریشانی کے ساتھ یہ خبر ملی کہ پاکستان کے جید عالم دین اور جامعہ دار العلوم کراچی کے مہتمم مفتی محمد رفیع عثمانی انتقال کرگئے۔
انا لله وانااليه راجعون
مرحوم نے تمام عمر علم دین کی خدمت کےلیے وقف کر رکھی تھی اور نہایت احسن طریقے اپنی ذمہ داری سر انجام دی۔ انہوں نے علم دین کی بہترین خدمت کی۔ پسماندگان میں ہزاروں شاگرد سوگوار چھوڑ گئے۔
امارت اسلامیہ افغانستان مرحوم کی وفات پاکستان سمیت تمام امت مسلمہ کےلیے ناقابل تلافی نقصان سمجھتی ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور اعلی علیین میں مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس غیر معمولی مصیبت میں خاندان، متعلقین اور شاگردوں سمیت تمام علمی دنیا کو صبر جمیل اور اجر عظیم نصیب فرمائے۔
آمين يا رب العلمين
امارت اسلامیہ افغانستان
۱۴۰۱/۸/۲۸هـ شـ 2022/11/19