کابل

افغانستان کے ساتھ تجارت میں سہولیات فراہم کریں گے: سابق صدر ترکمانستان

افغانستان کے ساتھ تجارت میں سہولیات فراہم کریں گے: سابق صدر ترکمانستان

 

کابل ( الامارہ ) ترکمانستان کے دورے کے آخری روز افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ترکمانستان کے قومی رہنما و سابق صدر قربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر خارجہ نے ترکمانستان کے قومی رہنما کو افغانستان میں سیکیورٹی، سرمایہ کاری اور ٹرانزٹ کے نئے مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور افغانستان کے ساتھ تعاون اور بہترین تعلقات پر شکریہ ادا کیا۔
ساتھ ہی ترکمانستان کے قومی رہنما و سابق صدر قربان قلی محمدوف نے کہا کہ انہیں ایک اچھا ہمسایہ ہونے کے حوالے سے افغانستان پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی کی ترسیل اور ریلوے کی ترقی کے شعبوں میں افغانستان کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جائے گا۔
انہوں نے دارالحکومت اشک آباد میں آئندہ ہفتے منعقد ہونے والی افغانستان کے اشیاء کی نمائش کو انتہائی اہم اور تاریخی قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو اس سے بہتر استفادہ کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ قربان قلی محدوف 2006ء سے 2022ء تک ترکمانستان کے صدر رہے اور اب ان کے بیٹے سردار بردی محدوف ترکمانستان کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔