کابل

افغان وزارت خارجہ کا جنین شہر میں نہتے فلسطینیوں پر صیہونی حملوں کی مذمت۔

افغان وزارت خارجہ کا جنین شہر میں نہتے فلسطینیوں پر صیہونی حملوں کی مذمت۔

 

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ جنین شہر میں صیہونی جارحیت پسندوں کی طرف سے جاری وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے جلد از جلد روکنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حالیہ وحشیانہ حملوں میں 11 بے گناہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔ صیہونی طاقتوں کے اس طرح کے ظالمانہ اقدامات تمام عالمی قوانین کے منافی ہیں جن کے جاری رہنے سے کسی فریق کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور حالات مزید کشیدہ ہو جائیں گے۔

(عبد القہار بلخی ترجمان وزارت خارجہ امارت اسلامیہ افغانستان )