کابل

افغان وزیر خارجہ کی حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، اہل خانہ کی شہادت پر تعزیت اور اظہار افسوس

افغان وزیر خارجہ کی حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، اہل خانہ کی شہادت پر تعزیت اور اظہار افسوس

 

افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ان کے بچوں اور اہل خانہ کی شہادت پر تعزیت کی۔
شروع میں متقی صاحب نے اس سانحہ پر تعزیت کا اظہار کیا اور شہدا کی شہادت کی قبولیت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہدا کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور ہمیں یقین ہے کہ ان قربانیوں کے نتیجے میں سرزمین فلسطین کو صہیونی غاصبوں کے چنگل سے آزاد کرایا جائے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان نے بھی طویل قربانیوں کے نتیجے میں آزادی حاصل کی۔ انہوں نے فلسطین کے مجاہد عوام کے لیے استقامت اور صبر کی دعا کی۔
بعد آزاں اسماعیل ہنیہ نے افغان وزیر خارجہ کا اظہار تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور شہادت کی قبولیت کی دعا کی۔
انہوں نے کہا: افغانستان کے عوام آزادی کی جدوجہد کے علم بردار ہیں اور ہم ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ امید ہے ہمارا یہ خون بھی رنگ لائے گا۔
انہوں نے امیر المومنین اور افغان عوام کو سلام بھیجا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔