کابل

امارت اسلامیہ کے تیکنیکی وفد کی ایرانی صدر کے مشیر و دیگر اعلی حکام سے چابہار میں ملاقات

امارت اسلامیہ کے تیکنیکی وفد کی ایرانی صدر کے مشیر و دیگر اعلی حکام سے چابہار میں ملاقات

 

کابل ( الامارہ ) امارت اسلامیہ کے تیکنیکی وفد کی ایران کے صدر کے مشیر اور آزاد تجارتی و صنعتی زونز کی سپریم کونسل کے سیکرٹری سے چابہار فری زون میں ملاقات کی ہے۔ وزارت صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ؛ اس ملاقات میں چابہار سے ٹرانزٹ کے سلسلے پر عملدرآمد اور تکمیل، فری زون میں امارت اسلامیہ کے نمائندہ دفتر کا قیام اور اس شعبے میں سہولیات کی فراہمی، چابہار میں زمین کی ضرورت اور انتخاب اور ٹرانزٹ سامان کی منتقلی کو ترجیح دینے سمیت چابہار میں افغان تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے صدر کے مشیر نے چابہار بندرگاہ میں افغانستان کے منصوبے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امارت اسلامیہ کے وفد کو تعاون کا یقین دلایا ہے۔