امارت اسلامیہ کے زعیم کے زخمی ہونے کی افواہ من گھڑت ہے

بدھ کے روز 02/دسمبر2015ء  کو بعض ذرائع ابلاغ نے کابل خفیہ  ادارے کی عناصر کے حوالے سے خبر نشر کی، کہ ایک روز قبل کوئٹہ شہر کے کچلاک کے علاقے میں تقریب کے دوران امارت اسلامیہ کے زعیم امیرالمؤمنین ملا اخترمحمد منصور حفظہ اللہ پر حملہ کیا گیا ہے اور موصوف زخمی ہوا ہے۔ ہم […]

بدھ کے روز 02/دسمبر2015ء  کو بعض ذرائع ابلاغ نے کابل خفیہ  ادارے کی عناصر کے حوالے سے خبر نشر کی، کہ ایک روز قبل کوئٹہ شہر کے کچلاک کے علاقے میں تقریب کے دوران امارت اسلامیہ کے زعیم امیرالمؤمنین ملا اخترمحمد منصور حفظہ اللہ پر حملہ کیا گیا ہے اور موصوف زخمی ہوا ہے۔ ہم دشمن کے خفیہ ادارے کی عناصر کی اس بے بنیاد افواہ کی پرزور الفاظ میں تردید کرتے ہیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق امیرالمؤمنین حفظہ اللہ مذکورہ علاقے میں موجود تھے اور نہ ہی وہاں کوئی ایسا واقعہ رونما ہوا ہے۔دشمن نے جھوٹی خبر شائع کی، کہ واقعہ ملا عبداللہ سرحدی نامی مجاہد کمانڈر کے گھر میں پیش آیا۔ حالانکہ موصوف کا گھر کچلاک کے علاقے میں نہیں ہے۔

حالیہ دنوں میں مجاہدین نے ملک کےطول و عرض میں قابل فہم پیشرفت کی ہے۔ دشمن ایسے افواہات پھیلانے سے اپنی  ناکامی اور شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

ہم تمام خودمختار اور غیرجانبدارانہ ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ ایسی بے بنیاد اور من گھڑت رپورٹیں شائع کرنے سے اپنے اعتبار کو نقصان نہ پہنچائے۔ ایسی موارد میں ہمیشہ امارت اسلامیہ کے ترجمان اور سرکاری ذرائع سے رابطہ کیا کریں۔

قاری محمد یوسف احمدی ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان

20/صفرالمظفر 1437 ھ بمطابق 02/ دسمبر 2015 ء