کابل

ایک ازبک کمپنی کا افغانستان میں لوہے کی کانوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

ایک ازبک کمپنی کا افغانستان میں لوہے کی کانوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

 

کابل ( بی این اے) وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور سے ازبکستان کی “بی اے ہولڈنگ” کمپنی کے سربراہ نے ملاقات کی۔

وزارت معدنیات و پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں افغانستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور خاص طور پر ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نیز مذکورہ کمپنی کے سربراہ نے افغانستان میں لوہے کی کانوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس شعبے میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے بھی سرمایہ کاری کے لیے مذکورہ کمپنی کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا ہے اور ہر قسم کی سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔