روزگان

روزگان میں شہریوں نے عید کے موقع پر بہترین سیکیورٹی پر پولیس کو ہار پہنائے

روزگان میں شہریوں نے عید کے موقع پر بہترین سیکیورٹی پر پولیس کو ہار پہنائے

 

کابل(الامارہ) روزگان کے مرکز ترینکوٹ میں شہریوں نے عید کے موقع پر بہترین سیکیورٹی خدمات انجام دینے پر پولیس کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ شہریوں نے کہا کہ پولیس اپنے جان کی قیمت پر عوام حفاظت کرتی ہے۔

پولیس حکام نے وعدہ کیا کہ وہ عوام کے ہر قسم کے مسائل اور مشکلات کے سامنے ڈھال بن کر کھڑے رہیں گے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ روزگان میں پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر غیر معمولی سطح پر سیکیورٹی فراہم کی تھی۔